گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق
گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹ کرکے بتایا، انہوں نے کہا کہ کل میری والدہ آئیں تھیں اور ہم سب نے مل کر ایک ساتھ افطار کیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ رات ہی خود کو قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا لیکن میں آج قرنطینہ میں گیا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں جن جن لوگوں سے اس دوران ملا ہوں ان سب کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہلکا سا بخار محسوس ہوا جس کے باعث میں نے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ہم اس وباء سے لڑیں گے، اپنے سارے گھروالوں کے ٹیسٹ کرانے کے لئے کہہ دیا ہے اور جلد سب کے ٹیسٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طبیعت بہتر ہے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، اپنے سب چاہنے والوں سے دعا ئے صحت کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے۔

Related Posts