کراچی: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے دو روز بعد بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا ،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دو روز بعد سندھ میں انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے این سی او سی کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








