سندھ ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے سندھ پولیس میں میٹرک و انٹر پاس ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں تعینات ان تمام ایس ایچ اوز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، جو صرف میٹرک یا انٹر پاس تعلیمی قابلیت رکھتے ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق اب صوبے میں کسی بھی تھانے پر ایس ایچ او تعینات کرنے کے لیے کم از کم گریجویٹ ہونا لازمی ہوگا۔

عدالتی حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او کے لیے صرف اعلیٰ تعلیمی قابلیت ہی نہیں بلکہ اچھے اخلاق اور صاف ریکارڈ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد تھانوں کے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور پولیس میں شفافیت و پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے۔
آئی جی سندھ نے عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد سندھ بھر میں درجنوں ایس ایچ اوز کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








