محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی
محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے نے چہلم امام حسین کے موقع پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے ‏کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد سمیت دیگر شہروں میں ‏عائد کی گئی ہے۔ پابندی پولیس اوررینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 صفر یعنی بروز منگل چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ‏موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی ہے ، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا ‏اطلاق نہیں ہوگا، صحافی، بزرگ، خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مسثتنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری

Related Posts