کراچی:کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نیاحکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیز کے تحت محکمہ داخلہ نے 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے۔

تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی مکمل طور پر بند رہیں گی،تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








