سندھ کا دبدبہ بڑھ گیا! پی ایس ایل میں نئی ٹیم شامل! حیدرآباد فرنچائز کس نے خرید لی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیم کے حصول کے لیے لگنے والی بولیوں نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق فرنچائز ایف کے ایس نے لیگ کی ٹیم نمبر 7 کے لیے غیر معمولی طور پر بھاری بولی لگا دی ہے جس نے شائقین اور تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2026 کے تحت نئی فرنچائزز کی نیلامی کے دوران ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ جانا پہچانا نام ٹیم 7 اب سرکاری طور پر حیدرآباد سٹی کے نام سے جانا جائے گا، جس کا اعلان نیلامی کے عمل کے دوران کیا گیا۔

پی ایس ایل آکشن کے دوران حیدرآباد سٹی کو ٹیم 7 کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس سے کرکٹ شائقین میں خوشی اور تجسس دونوں کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ اقدام لیگ کی توسیع اور نئے شہروں کی شمولیت کے منصوبے کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں کرکٹ کے دائرے کو مزید وسیع کرنا اور مختلف شہروں کے شائقین کو پلیئرز اور فرنچائز کے قریب لانا ہے۔

Related Posts