سندھ کے مصنوعی ذہانت والے کیمروں کے حامل نئے S4 منصوبے کی بدولت کراچی سے چھینی یا چوری ہونے والی 150 سے زیادہ گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی چوری اور چھیننے کے الزامات میں ایک خاتون سمیت تقریباً 200 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چہرہ شناسی اور نمبر پلیٹ شناخت کی صلاحیت رکھنے والے جدید ترین اے آئی کیمرے مختلف شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگائے گئے ہیں۔
کراچی سے چوری یا چھینی گئی تمام گاڑیوں کا ڈیٹا اور مطلوب ملزمان کی معلومات S4 سسٹم کے مرکزی ڈیٹا بینک میں فیڈ کر دی گئی ہیں۔
اہلکاروں کے مطابق جیسے ہی کوئی چوری شدہ گاڑی یا مطلوب شخص ان راستوں سے گزرتا ہے، اے آئی کیمرے خودکار طور پر الرٹ جاری کر دیتے ہیں۔
اس کے بعد سندھ پولیس ہائی وے پٹرول فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی روکتی ہے، ملزمان کو گرفتار کرتی ہے اور چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نظام سے صوبے بھر میں چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کی نشاندہی اور برآمدگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








