سنگاپور میں 100 مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Singapore detains teen boy who was planning to kill 100 Muslims
The Straits Times

سنگاپور کے ایک نوجوان لڑکے کو گرفتار کیا گیا ہے جو متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

یہ بات شہر کی داخلی سیکورٹی کے محکمہ نے بدھ کے روز بتائی۔یہ 17 سالہ لڑکا مارچ میں حراست میں لیا گیا۔

داخلی سیکورٹی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے 2019 میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں عبادت گزاروں کو قتل کرنے والے سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کو “ہیرو” بناکر اسکی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ نے مزید کہا کہ ملزم نے “ایسٹ ایشیائی سپریمیسٹ” کی حیثیت سے شناخت بنائی تھی اور سنگاپور میں اپنی جمعہ کی نماز کے بعد حملوں کے لیے پانچ مساجد کا انتخاب کیا تھا۔

وزیر داخلہ کے شنبھا گم نے صحافیوں کو بتایاکہ اس لڑکے نے کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کر سکے۔ اس نے اپنے حملوں کو لائیو اسٹریمنگ کرنے کا بھی ارادہ کیا تھا۔

یہ نوجوان ایک 18 سالہ نک لی کے ساتھ آن لائن رابطے میں تھا جسے دسمبر میں اسی طرح کے منصوبوں کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ کثیر الثقافتی ملک حالیہ سالوں میں کئی ایسے واقعات کا سامنا کر چکا ہے جہاں نوجوان سنگاپور کے شہریوں کو انتہا پسندانہ مواد کے سامنے آنے کے بعد حملے کے منصوبے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

2024 میں حکام نے ایک نوجوان لڑکے کو گرفتار کیا تھا جو ایک مصروف علاقے میں داعش سے متاثرہ چاقو حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

اسی بیان میں داخلی سیکورٹی نے یہ بھی بتایا کہ ایک 15 سالہ لڑکی کو فروری میں ایک پابندی کے تحت رکھا گیا تھا جس میں اسے سفر کرنے یا انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔

Related Posts