گلوکار علی ظفر مداحوں کے لیے پشتو گیت ریلیز کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکار علی ظفر مداحوں کے لیے پشتو گیت ریلیز کریں گے
گلوکار علی ظفر مداحوں کے لیے پشتو گیت ریلیز کریں گے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر اب پشتو زبان میں گانا جلد ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

گلوکار علی ظفر سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک پر پشتو گانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوالیہ انداز میں پوچھا ہے کہ گانے کے الفاظ کیا ہوسکتے ہیں اور گانے میں میرے ساتھ کون پرفارم کررہا ہے۔ اور جو صحیح جواب دے گا اس کا نام گانے میں لیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر کو پشتو لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے اردگرد موجود لوگ بھی پشتو ثقافت کی نمائندگی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مجتبیٰ پی کے نامی فیس بک صارف نے علی ظفر کو چیلنج کو قبول کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “یہ گل پانڑا ہے ۔ میں انہیں ہزاروں مرتبہ کالج جاتے ہوئے دیکھ چکا ہوں یہ ہمارے پڑوس میں رہتی ہیں۔”

علی ظفر کا پشتو گانا آئندہ ہفتے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ گلوکار کے صوبائی زبانوں میں گیت یوٹیوب پر 30 ملین تک لوگ سن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علی ظفر بلوچی اور سندھی زبان میں بھی گیت ریلیز کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مزید 2 مقدمات درج

انہوں نے مزید کہا کہ ’گانے کی مزید تفصیلات سے آگاہ رہنے کے لیے میرے ساتھ رہیں‘۔

تاہم علی ظفر نے اپنے نئے گانے کے نام اور اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

Related Posts