پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی تینوں نے ملک تباہ کیا، سراج الحق

تازہ ترین

تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ٹرائیکا نے قوم کو دلفریب نعروں سے دھوکے دیے، تینوں حکمران جماعتیں اسی اسٹیٹس کو کی محافظ ہیں جسے توڑے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کوئی ملک کو ”ایشین ٹائیگر“ بنانے تو دوسرا ”روٹی کپڑا اور مکان“ کا نعرہ لے کر آیا، کسی نے ”سب سے پہلے پاکستان“ تو کوئی ”تبدیلی“ کے نام پر عوام سے جھوٹ بولتا رہا۔
سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو سوچنا ہو گا کہ اسی گھسے پٹے نظام کے ساتھ رہنا ہے یا کلین، گرین اور کرپشن فری پاکستان بنانا ہے۔

Related Posts