پی ڈی ایم جلسوں کے بجائے نظام ٹھیک کرے، سراج الحق

تازہ ترین

تازہ ترین

  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے پی ڈی ایم کی ذمہ داری ہے کہ جلسوں کی بجائے نظام ٹھیک کرنے پر توجہ دے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کی کال پر جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنی غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی، لڑائی نہ روکی تو گلی کوچوں تک پھیل جائے گی، اسلام آباد سازشوں کا گھڑ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جانئے حرم شریف کے ہزاروں قالینوں کو کیسے پاک صاف اور معطر رکھا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، ایمرجنسی یا مارشل لا مسائل کا حل نہیں، بحران مزید بڑھے گا، سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں، جتنی ضرورت ڈائیلاگ کی آج ہے پہلے نہ تھی، تمام صورت حال کے براہ راست متاثرین ملک کے کروڑوں غریب لوگ ہیں۔

Related Posts