نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ کا انتقال ہوگیا، نمازِ جنازہ اتر پردیش میں ادا کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ کا انتقال ہوگیا، نمازِ جنازہ اتر پردیش میں ادا کی جائے گی
نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ کا انتقال ہوگیا، نمازِ جنازہ اتر پردیش میں ادا کی جائے گی

معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ صائمہ تامشی صدیقی کا بریسٹ کینسر کے مرض کے باعث انتقال ہوگیا، نمازِ جنازہ اتر پردیش میں ادا کی جائے گی۔

معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن گزشتہ 8 برس سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں، 18 سال کی عمر میں مرض کی تشخیص کے بعد ان کا علاج مسلسل جاری تھا، تاہم گزشتہ روز وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں، ان کی عمر 26 سال تھی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نواز الدین صدیقی نے گزشتہ برس 13 اکتوبر کو مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی بہن صائمہ تامشی صدیقی کو 18 سال کی عمر میں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو وہ حتمی اسٹیج پر تھا۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ 13 اکتوبر 2018ء کو صائمہ تامشی صدیقی 25 برس کی ہوئیں جس پر بھائی کی حیثیت سے وہ خوش ہیں۔ انہوں نے بہن کو زندگی کی طرف لانے اور کینسر سے لڑنے کا حوصلہ عطا کرنے پر معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ 

نواز الدین صدیقی ہندی امریکا میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باعث بہن کے نمازِ جنازہ کے لیے اہلِ خانہ نے وقت طے نہیں کیا ہے، تاہم صائمہ تامشی صدیقی کو آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب  شوبز کو خیر باد کہنے والی نامورپاکستانی  اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنیکی خواہش رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کی اسلامی تعلیم  عام کرنے کیلئے کام کرنے کی خواہش

Related Posts