کراچی:وزیرصنعت وتجارت جام اکراللہ دھاریجوکی خصوصی ہدایت کومدنظررکھتے ہوئے سائٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ نے سندھ بھر کے تمام صنعتی اسٹیٹس کے ملازمین اورپنشنرزکوتنخواہیں وقت پراداکردیں ۔
وافسران اورپنشنرزنے جام اکرام اللہ دھاریجو،ایم ڈی سائٹ لمیٹڈپرویزاحمدبلوچ،ڈائریکٹرفنانس سائٹ لمیٹڈارباب علی خان،چیف انجینئرعبدالرشید ملانو، انجینئرنگ اورریکوری کے متعلقہ شعبہ جات کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اطمینان کااظہارکیاہے۔
سائٹ کے ملازمین کورونا پابندیوں کے باعث تنخواہیں تاخیرسے ہونے پرپریشان تھے۔وزیرصنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجونے اس کانوٹس لینے ہوئے متعلقہ افسران کوتمام صنعتی اسٹیٹس میں ریکوری بہتربناتے ہوئے ملازمین، افسران اورپنشنرزکوتنخواہیں وقت پرادا کرنے کی تاکیدکی جس کے بعد سائٹ لمیٹڈ انتظامیہ نے سندھ بھرمیں کورونا پابندیوں کے باوجودریکوری بہتربناکرتنخواہیں ،پنشنز معمول کے مطابق اداکردیں۔
گزشتہ 3 ماہ سے ادارے کے ملازمین کوتنخواہیں اورپنشنز وقت پر مل رہی ہیں جس پرسائٹ کے ملازمین نے جام اکرام اللہ دھاریجو اور سائٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے۔