ایس آئی یو ٹی کے کورونا علاج اور انسانیت کی بقا ء کیلئے بہترین اقدامات

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس آئی یو ٹی کے کورونا علاج اور انسانیت کی بقا ء کیلئے بہترین اقدامات
ایس آئی یو ٹی کے کورونا علاج اور انسانیت کی بقا ء کیلئے بہترین اقدامات

کراچی:کورونا وائرس نے پوری دنیا کو مفلوج کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں عدم تحفظ اور بے بسی کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔ معاشی طور پر ترقی یافتہ ممالک جیسا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دوسرے ممالک اس وبائی مرض پر کنٹرول پانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔

اس سے پہلے ان ممالک کی اولین ترجیح جنگ اور تباہ کن اسلحہ تھا، تاہم جب سے کورونا وبا کی گرفت میں آئے ہیں ان کا صحت کا نظام ابتری کا شکار ہوگیا۔ ان کے پاس ونٹیلیٹر کی اتنی کمی ہے کہ اپنے عوام کی زندگی نہیں بچا سکتے۔

ہمارے ملک میں جب یہ وبا پھیلی تو سوائے سندھ کے باقی ملک میں بے دلی سے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں، ہمارا صحت کا نظام پہلے ہی بہت کمزور ہے اور اس قسم کی آفات کو برداشت کرنے کا اہل نہیں ہے۔ اس لئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس آزمائشی وقت میں ایس آئی یو ٹی انسانیت کی بقاء کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے۔ ایس آئی یوٹی نے 18مارچ سے ایک مخصوص کورونا کلینک کا آغاز کیا،جس میں اب تک 3600مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جن میں 25مریض پازیٹیو تھے۔

ان میں سے 9مریض جن میں معمولی اثرات تھے انہیں اپنے گھر پر رہنے کیلئے قرنطینہ کیا گیا، 11مریضوں کو کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا جبکہ باقی 5مریض جن کو وینٹیلیٹر کی ضرورت تھی ان کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ آنے والے دنوں میں ہمیں زیادہ سے زیادہ ونٹیلیٹر اور آئی سی یو کی سہولیات کی ضرورت پڑے گی۔

Related Posts