گوا کے مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک ، 60 سے زائد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Six killed, 60 injured in stampede at Goa temple
Image: Indian Express

گوا کے شیرگاؤں میں ہفتے کے روز “شری لائرائی جاترا” میلے کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں چھ افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً 3 بجے “شری لائرائی دیوی مندر” کے قریب پیش آیا جہاں جمعہ سے شروع ہونے والے سالانہ مذہبی میلے میں ہزاروں عقیدت مند جمع تھے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے کم از کم 10 افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں گوا میڈیکل کالج میں زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “صورتحال ابھی واضح نہیں ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص مندر کے داخلی راستے کے قریب ایک ڈھلوان پر گر گیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔”

مندر کی طرف جانے والا تنگ راستہ عقیدت مندوں سے بھرا ہوا تھا جس پر لوگ گھبراہٹ میں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔

بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سوریا میکار (ساکن سخالی، بچولیم)، پرتِبھا کلنگوتکر (کمبھارجوا)، یشونت کرکر (تھویِم)، ساگر نندارگے (ماتھواڑہ، پلیگاو)، ادیتیہ کوتھنکر اور تنوجا کوتھنکر (دونوں آوچت واڑہ، تھویِم) کے طور پر کی گئی ہے۔

وزیر صحت وشواجیت رانے نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں جنہیں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 60 زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts