عالمی طاقتیں حامی، عرب ممالک تماشائی، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 6 ماہ مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو روئٹرز

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے چھ ماہ مکمل ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک 33137 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا یہ بیان 6 اپریل 2024 کو اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت غزہ میں اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 75815 ہے۔

وزارت کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں سے تقریباً دو تہائی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اسی طرح زخمیوں میں بھی بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی اسرائیل نے غزہ پر بمباری اور دوسرے حملے جاری رکھے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل مسلسل غزہ کی آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور بڑی عالمی طاقتیں بشمول امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کی پوری طرح پشت پناہی کر رہے ہیں، جبکہ مصر، سعودیہ، امارات جیسے مسلم اور عرب ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Related Posts