کراچی :سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئیں، اسکولوں کے عملے کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
منگل کوچھٹی تا آٹھویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد بچے اسکول پہنچ گئے۔ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھاجارہاہے۔کوویڈ ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمبلی نہیں کروائی گئی۔
تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے بھی ماسک لازمی قرار دیا گیاہے جبکہ اسکول کے دروازے پر ہی ٹمپریچر چیک کیا گیا۔اسکول میں داخل ہوتے ہی سینی ٹائزر بھی مہیا کیا جارہا ہے۔