راولپنڈی کے النور دواخانہ کے مالک 60 سالہ حکیم بابر نے ایک جوان سال خاتون سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل مناظر میں حکیم بابر کو دلہن کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دلہن خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتی ہے۔ تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب بھی شریک تھے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم بابر کا کہنا تھا کہ شادی میں عمر کا فرق بنیادی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اصل اہمیت نیت کی سچائی اور رشتے کی شرعی و قانونی حیثیت کو حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ باہمی پسندیدگی سے شروع ہوا پھر باقاعدہ طور پر پیغامِ نکاح بھیجا گیا اور تمام مراحل طے کرنے کے بعد اسلامی طریقہ کار کے مطابق نکاح انجام پایا۔
60 سالہ حکیم بابر کی نوجوان لڑکی سے شادی پر سوشل میڈیا پر دیوانے لوگوں کے تاثرات وائرل ہیں ،،، ایسے میں دلہا اور دلہن نے بھی اپنی ویڈیو میں لب کشائی کی ہے…#HakeemBabar pic.twitter.com/4pfQmfrlPX
— Ghulamuddin (GD) (@GD_Alisher) February 24, 2026
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے پہلے اپنی پسند کا اظہار کیا پھر باقاعدہ رشتہ مانگا اور نکاح کیا۔ اگر کسی شخص کے پاس اس عمر میں صحت اور وسائل موجود ہوں تو اسے شادی کر کے ناجائز تعلقات سے بچنا چاہیے کیونکہ نکاح سنت ہے۔
النور دواخانہ چکلالہ سکیم 3 راولپنڈی کے حکیم بابر کی شادی سوشل میڈیا پر وائرل
حکیم صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ الحمداللہ میں نے نکاح کیا ہے، آپکو بھی اگر اس عمر میں جیب اجازت دیتی ہے،
طاقت ہے تو آپ بھی نکاح کریں
زنا کی بجائے نکاح کو رواج دیں جو سنت طریقہ ہے
میں اور میری… pic.twitter.com/r074MF372J— Samina Hafeez Malik (@SaminaHMalik) February 23, 2026
حکیم بابر کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ اپنی ازدواجی زندگی کے آغاز پر خوش اور مطمئن ہیں۔ انہوں نے اس خوشی کو شکرگزاری کے ساتھ عوام کے سامنے شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر اس شادی کے حوالے سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ بعض افراد عمر کے فرق پر بحث کر رہے ہیں تاہم حکیم بابر کا مؤقف ہے کہ اگر دونوں فریق بالغ ہوں اور باہمی رضامندی سے رشتہ قائم کریں تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








