سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی اور پنجاب کے اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ اسلام آباد سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع کیماڑی کی یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات دے دئیے گئے۔ اضلاع میں بھکر، اوکاڑہ، جھنگ اور خانیوال شامل ہیں جبکہ اسلام آباد سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔
اسلام آباد میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ اتوار کی شب 12 بجے تک بند رہے گی۔ حکومت نے عوام کو کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاک ڈاؤن پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہر قائد کے تاجروں نے شہر میں ریلی نکالنے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد، فٹ وئیرایسوسی ایشن، لیاقت آباد تاجرالائنس، انجمن تاجران سندھ، سریناموبائل مارکیٹ تاجران سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے 20 روز قبل مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن، کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








