جدید سائنس کا کارنامہ، دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ شرٹ تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

جدید سائنس کا کارنامہ، دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ شرٹ تیار
جدید سائنس کا کارنامہ، دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ شرٹ تیار

 

واشنگٹن: جدید سائنسی تحقیق کے ذریعے دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ شرٹ تیار کر لی گئی، امریکی سائنسدانوں نے شرٹ کی تیاری کیلئے لچک دار کابن نینو فائبر کا استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ایسی شرٹ ایجاد کی ہے جو دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرسکتی ہے۔ رائس یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں متعدد امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں 2 سال لگ گئے۔

امریکی محققین کی یہ تحقیق نینو لیٹرز کے شمارے میں شائع ہوئی جس کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسا دھاگا تیار کیا جسے نینو میٹر کی سطح تک باریک اور لچک دار کابن کے ریشوں کو لپیٹ کر موصل بنایا گیا جو شرٹ کی تیاری میں استعمال ہوا۔

خوردبینی سطح پر بال سے باریک 22 مائیکرو میٹر کے 7 کاربن ریشوں سے بنائے گئے 3 بنڈلز کو دھاگے کی تیاری میں استعمال کیا گیا جسے اسمارٹ شرٹ کے ساتھ سی کر ایک رضا کار کو پہنایا گیا۔محققین نے بجلی کے موصل یہ دھاگے آرام دہ اور پائیدار قرار دئیے۔

دھڑکنوں کی مسلسل نگرانی کے باوجود اسمارٹ شرٹ پہلی بار پہننے والے رضا کار کو بے چینی محسوس نہیں ہوئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ شرٹ نہ صرف دھڑکنوں کی نگرانی کرتی ہے بلکہ ان کا کئی گھنٹوں تک کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ شرٹ کی تیاری میڈیکل سائنس کیلئے ایک اہم کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے مستقبل میں بڑے بڑے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور انسان دل کی بیماری سمیت متعدد مسائل سے وقت سے قبل آگاہ ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 1360 کلو وزن سمیت 30 گھنٹے فضا میں رہنے والا ڈرون فوج کے سپرد

Related Posts