بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ اسمارٹ فونز ہیں، ماہرین

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ اسمارٹ فونز ہیں، ماہرین
بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ اسمارٹ فونز ہیں، ماہرین

سیؤل: ماہرین کی جانب سے تحقیق کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے کہ بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ اسمارٹ فونز ہیں۔

جنوبی کورین ماہرین کے مطابق جو بچے روزانہ 3گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں وزن بڑھنے اور موٹاپے کا امکان دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں نوبالغ (10 سے 18 سال عمر والے) بچوں سے متعلق ایک جامع سروے سے مدد حاصل کی گئی، جس میں پورے جنوبی کوریا کے 53 ہزار سے زیادہ بچے شریک ہوئے۔

مذکورہ سروے میں نوبالغ بچوں کے روز مرہ کے مشاغل اور صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں، ان معلومات کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں میں پھلوں اور سبزیوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان زیادہ تھا۔

اس کے علاوہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ اسمارٹ فون میں مگن رہتے تھے، ان کا وزن بھی ایسے بچوں کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ تھا جو روزانہ کم موبائل فون کو استعمال کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ریکھا کمار نے کہا، ”مجھے ان نتائج سے بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی،“ اسمارٹ فون اسکرین کے سامنے، ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے بچے کھیل کود اور دوسری جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے، جس کے باعث وہ جلد موٹے ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل سائبر پالیسی تیار،سوشل میڈیا پر پاکستان میں دفتر کھولنے کی پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

Related Posts