دوران پرواز سگریٹ پینے والے پی آئی اے عملے پربھاری جرمانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دوران پرواز سگریٹ پینے والے پی آئی اے عملے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا
دوران پرواز سگریٹ پینے والے پی آئی اے عملے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پروازوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے عملے پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جرمانے کا فیصلہ یورپی سی اے اے سافا پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا ہے۔

جب کہ ایئر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سیگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایف ٹی ایکس کا فروری سے صارفین کو اثاثے واپس کرنیکا اعلان

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات عملہ نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، بصورت دیگر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Related Posts