اسلام آباد، لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد، لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد، لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد ائیرپورٹ پر لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مالاکنڈ کے رہائشی مسافر میر سجاد کے قبضے سے 6 ہزار 330 گرام ائس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور پریس کلب کے باہرفائرنگ، صحافی جاں بحق

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 59 کلوگرام منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9245 کے ذریعے سعودی عرب کے شہر دمام جانے کا خواہش مند تھا، تاہم اسمگلنگ کامیاب نہ ہوسکی۔

اسکریننگ کے دوران مسافر کے بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن کا پتہ چل گیا جسے اسمگلنگ کی غرض سے لے جایا جارہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو برآمد کی گئی منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کیا۔ منشیات کو حسبِ ضابطہ تلف کر دیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں فضائی اور سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ پکڑی جارہی ہے۔قبل ازیں کوسٹ گارڈز نے گاڑی سے 59کلوگرام منشیات برآمد کیں۔

 پاکستان کوسٹ گارڈز نے 4 روز قبل خفیہ ذرائع سے سعید آباد کراچی کے علاقے سے منشیات اسمگل ہونے کی اطلاع موصول ہونے پرسخت چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔

Related Posts