کہیں برفباری تو کہیں پسینے نکالتی ہوئی گرمی، ملک میں ایک ساتھ دو دو موسموں کا راج

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر بہ ذریعہ جیمنائی

 ملک بھر میں موسم تیزی سے رنگ بدل رہا ہے، جہاں ایک طرف موسم گرما میں بھی بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب میدانی علاقے شدید گرمی اور لو کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی اور پہاڑی حصوں میں حالیہ برف باری کے بعد زمین نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے وہاں موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔

اس کے برعکس ملک کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے اور گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہے اور گرمی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کی موجودہ موسمی صورتحال پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے ایک خوشخبری بھی دی ہے کہ جلد ہی ملک میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے کی امید ہے۔

Related Posts