رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کتنی مہنگی؟ ہوشربا اعدادوشمار جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اشیائے ضروریہ
(فوٹو: آن لائن)

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہوش ربا اعدادوشمار جاری کردئیے۔ گزشتہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، 22 کی قیمتون میں استحکام رہا جبکہ 17اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1اعشاریہ 16فیصد تک اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 5اعشاریہ 19فیصد ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19روپے کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33روپے جبکہ آلو فی کلو 1 روپیہ سستا ہوا۔ اسی دوران 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 47روپے تک کمی ہوئی۔ چینی کی فی کلو قیمت بھی ڈیڑھ روپے تک کم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق لہسن 28روپے، ٹماٹر 4روپے، پیاز 3 روپے فی کلو جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26روپے تک مہنگا ہوگیا۔گزشتہ 7روز کے دوران کیلے فی درجن 28روپے تک مہنگے ہوگئے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ملک بھر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا بڑھ جانا ایک عمومی رجحان بنتا جارہا ہے جبکہ مہنگائی کی دوسری بڑی وجہ 4روز قبل حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

 

Related Posts