سماجی ناانصافی اور ریاستی ناکامی؛ سوات میں بیٹے نے ماں اور ہری پور میں ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹؤ؛ فائل)

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب عدالت میں پیشی کے لیے دارُالامان سے لائی گئی ایک خاتون کو ان کے بیٹے، رومل خان نے غیرت کے نام پر فائر کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، بیٹے نے ماں پر گولی چلائی اور اسے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے قاتل رومل خان کو موقع سے گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والی بندوق کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واقعہ نے نہ صرف انسانی انتشار کی تصویر پیش کی بلکہ ‘آنر کِلنگ’ کی شیطانی سوچ کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

دوسرا سنگین واقعہ خیبر پختونخوا کے ہری پور کا ہے جہاں ایک ست سالہ بچے ریحان کو اس کی سوتیلی ماں نے لاٹھیوں سے اتنا بری طرح پیٹا کہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ریحان کے والد کی شکایت پر واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا۔

ہری پور کے پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے کے مطابق، بچہ سوتیلی والدہ کے تشدد کا شکار ہوا اور موت کے گھاٹ اتارا۔

Related Posts