صارفین کی سوچ پر کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تجربہ کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

صارفین کی سوچ پر کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تجربہ کامیاب
صارفین کی سوچ پر کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تجربہ کامیاب

صارفین کی سوچ پر متحرک ہو کر کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ٹوئٹر اور فیس کمپیوٹر، ماؤس اور کی بورڈ کی بجائے صرف انسان کی سوچ کے تحت پیغامات ارسال کریں گے۔

موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک نئی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے پیغامات جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل جاتے ہیں جس کے نتیجے میں بے شمار صارفین کی زندگیاں تبدیل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خلائی سائنس میں تحقیق کرنا ہمارا حق ہے، ایرانی حکام

مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا

حال ہی میں آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹر فیس کمپنی سنکرون نے ایک ایسے 62 سالہ  شخص کے خیالات کو ٹوئٹر پیغامات میں تبدیل کیا ہے جو دماغی عارضے میں مبتلا ہے۔ ہیلو ورلڈ کے ٹویٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔

برین کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی نے دماغی عارضے کا شکار شخص کے ذہن میں ایک چپ ڈالی تھی جس کے ذریعے عمر رشیدہ صارف نے اپنے خیالات کو ٹوئٹر پر منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی صرف ٹوئٹر تک محدود نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ٹوئٹر کے پیغامات کو چپ کے ذریعے صرف خیالات سے تخلیق کرنا ممکن ہے تو فیس بک کی پوسٹس، انسٹاگرام اسٹوریز اور آن لائن ویڈیو بنانے کی ویب سائٹس پر بھی صرف سوچ کے ذریعے تصرف حاصل کیاجاسکتا ہے۔ 

Related Posts