اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین کے تحفظ کیلئے فرد، ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
کتاب ”دختران پاکستان“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے بتایا کہ مسلم معاشرے میں خواتین کو خاص مقام حاصل ہے، اسلام میں خواتین کے احترام کی خاص تلقین فرمائی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے خواتین کے ساتھ ہونے والے دو واقعات سے بہت تکلیف پہنچی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے تحفظ کیلئے فرد، ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کو جلد سزا دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے معاشرتی تحفظ سے متعلق قوانین موجود ہیں، عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کیلئے بلندہمت و حوصلہ ضروری ہے،سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں امن مخالف قوتیں “اسپائلرز” آج بھی متحرک ہیں، وزیر خارجہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








