سافٹ ویئر انجینئر یا منشیات فروش حسینہ؟ جانیں چرس، آئس، ویڈ اور کیا کیا بیچا جا رہا تھا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی شہر حیدرآباد میں پولیس نے ایک خطرناک منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے فلمی انداز کی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں ایک معروف سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرنے والی خاتون اس کا بوائے فرینڈ اور دو دیگر ساتھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اعلیٰ تعلیم اور جدید طرزِ زندگی کی آڑ میں یہ خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شہر میں منشیات کی فروخت کر رہی تھی۔ نوجوانوں اور آئی ٹی پروفیشنلز کو نشانہ بنا کر چرس آئس، ویڈ سمیت دیگر مہنگی منشیات فراہم کی جا رہی تھی۔ خفیہ اطلاع کے بعد پولیس نے منصوبہ بند چھاپہ مارا اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً چار لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیٹ ورک حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں سرگرم تھا اور سوشل میڈیا اور خفیہ چیٹ ایپس کے ذریعے گاہکوں سے رابطہ کرتا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس نیٹ ورک سے مزید افراد کا چہرہ سامنے آ سکتا ہے۔

Related Posts