ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے کا سرکاری گاڑی میں نئے سال کا جشن، نشے میں خاتون کو ٹکر ماردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Son drives DIG’s official car, hits woman on New Year night in Karachi

ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے نے نیو ایئر کی رات نشے میں اپنے والد کی سرکاری گاڑی سے ایک خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا بیٹا سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کے ہمراہ جارہا تھا کہ گارڈن کے علاقے میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر ماردی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔شہریوں نے گاڑی کو گھیرنے پر سرکاری گارڈ نے فائرنگ شروع کردی۔

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کے بیٹے کی ڈبل کیبن گاڑی نے خاتون کو ٹکر نہیں ماری بلکہ خاتون خود سرکاری گاڑی سے ٹکرائی۔

کراچی پولیس نئے سال پر ہوائی فائرنگ روکنے میں ناکام، 29 شہری زخمی

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ انہوں نے ڈی آئی جی کے بیٹے کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ بعد میں پولیس کی ٹیم نے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا۔

یہ واقعہ نیو ایئر کی تقریبات کے دوران پیش آیا، جب شہر بھر میں لوگ نئے سال کا جشن منانے میں مصروف تھے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں ڈی آئی جی کے بیٹے عاشر مہیسر کو مختلف مقامات پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے ویڈیو کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قراردیا تھا۔

Related Posts