کراچی کے علاقے بہادر آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران داماد نے سسر کو قتل کردیا، جبکہ جھگڑے کے دوران چند ماہ کی بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ بہادر آباد میں سسر کا قتل داماد کے تشدد سے ہوا۔ جھگڑے کے دوران ملزم کی 8 ماہ کی بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی ہے۔
نئی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ بہادر آباد میں سسر اور داماد کے مابین گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا، داماد سکندر نے سسر اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ داماد کے تشدد سے سسر زبیر جاں بحق ہوگیا ہے۔ اسی جھگڑے کے دوران قاتل کی 8 ماہ کی بیٹی فاطمہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔ دونوں افراد کی میتیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ کراچی کے نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ملزم سکندر واقعے کے بعد سے مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم سکندر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں گھریلو جھگڑوں کے باعث قتل کے واقعات میں اضافہ نوٹ کیاجارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








