دو پیار کرنے والوں کیلئے کائنات یکجا، سوناکشی سنہا کا محبت بھرا پیغام اور تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سوناکشی سنہا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کے بعد اپنے شریکِ حیات ظہیر اقبال کیلئے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو پیار کرنے والوں کیلئے کائنات یکجا ہوگئی جبکہ نوبیاہتا فنکار جوڑے کی نئی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں شریکِ حیات ظہیر اقبال کے ساتھ محبت بھری زندگی کے آغاز، ساتھ ہنسنے، اکٹھے رہنے اور گرمجوشی سمیت دیگر جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے جذباتی پیغام اور تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ شادی کے بعد پہلا دن انتہائی خوشگوار رہا، محبت، ہنسی، اجتماعیت، گرمجوشی اور ہمارے دوستوں، اہلِ خانہ اور دیگر کی طرف سے حمایت قابلِ ذکر ہے۔

پیغام میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ دو پیار کرنے والے لوگوں کیلئے کائنات یکجا ہوگئی تاکہ انہیں وہ مل سکے جس کی انہیں ہمیشہ سے امید تھی اور جس کیلئے انہوں نے خواہش اور دعائیں کیں۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ سب کیا ہے۔

Related Posts