بھارتی اداکارہ سونم کپورکی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمدپرمبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ سونم کپورکی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمدپرمبارکباد
بھارتی اداکارہ سونم کپورکی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمدپرمبارکباد

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کے اس پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا اور انہیں اپنا دل بڑا کرکے اس طرح کا پیغام دینے پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

سونم کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام میں یہ لکھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/B_VFCJoFX8u/?utm_source=ig_embed

واضح رہے کہ سونم کپور کا شمار بھارت کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کبھی بھی تعصب پر مبنی کوئی بیان نہیں دیا، بلکہ ہمیشہ امن کی بات کی ہے، سونم کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور پیغام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کو جوابات بھی دیئے۔

Related Posts