بالی ووڈ فلموں کی ہیروئن سونم کپور کو لاک ڈاؤن کے دوران اپنا بچپن یاد آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے دوران بالی ووڈ فلموں کی ہیروئن سونم کپور کو اپنا بچپن یاد آگیا
لاک ڈاؤن کے دوران بالی ووڈ فلموں کی ہیروئن سونم کپور کو اپنا بچپن یاد آگیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قیام پذیر بالی ووڈ فلموں کی مشہور اداکارہ سونم کپور کو بھی دیگر فنکاروں کی طرح لاک ڈاؤن کا سامنا ہے جس کے دوران بچپن یاد آنے پر انہوں نے اپنی ایک یادگار تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ میں نے ایک پارٹی کیلئے بیٹ مین کا لباس پہنا جبکہ پارٹی فینسی ڈریس نہیں تھی تاہم بیٹ مین ان دنوں میرا سپر ہیرو ہوا کرتا تھا۔

بالی ووڈ فلموں کی ہیروئن سونم کپور نے کہا کہ بچپن کے دور میں ہم یعنی میں اور میری بہن رہیا کپور خوب چھلانگیں لگاتے اور رقص کرتے تھے جو ہمارا سب سے پسندیدہ مشغلہ تھا۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ جرابیں بیٹ مین کی تھیں اور میں ان دنوں شاید بے وقوف بھی تھی۔

اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ میں نے بیٹ مین کا لباس تو ضرور پہنا تھا لیکن اس کا لوگو کاٹ کر اپنی کالے رنگ کی ٹی شرٹ پر چپکا لیا۔ سونم کپور نےاپنے بچپن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 941لائیکس آچکے ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CAb9lqGFHf_/

Related Posts