سونم کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’بلائنڈ‘ میں انوکھا کردار کریں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونم کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’بلائنڈ‘ میں انوکھا کردار کریں گی
سونم کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’بلائنڈ‘ میں انوکھا کردار کریں گی

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی معروف اداکارہ سونم کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’بلائنڈ‘ میں ایک اندھے سراغ رساں کا کردار ادا کریں گی۔

سونم کپور کی نئی آنے والی فلم ’بلائنڈ‘ کے نئے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آنکھوں سے معذوری کے باوجود ایک پیشہ ور قاتل کا پیچھا کرتی ہیں۔

تھرلر فلم ’بلائنڈ‘ 2011 کی کورین مووی کا ری میک ہے جو اسی نام سے تھی اور اسے 7 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:شہروز، سائرہ یوسف کی فلم بے بی لیشیئس کا پریمیئر، شوبزستاروں کی شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں فلم کی شوٹنگ کی گئی ہے اور اس فلم میں پراب کوہلی، ونے پاٹھک اور للیت ڈوبے بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

Related Posts