برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر نے اپنے شوہر اور امریکی گلوکار جوئے جونس پر بچوں کی حوالگی کے لئے مقدمہ دائر کردیا۔
مقدمے میں اداکارہ نے دونوں بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بچوں کے پاسپورٹ اُن کے والد کے پاس ہیں جنہیں وہ واپس نہیں کررہے، پاسپورٹ کو واپس کرکے بچوں کو انگلینڈ بھیجا جائے۔
صوفی ٹرنر کی قانونی ٹیم کے مطابق جوئے جونس کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے پاسپورٹ واپس نہیں کرینگے اور نہ ہی انھیں صوفی ٹرنر کے حوالے کریں گے۔
واضح رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔ دونوں کی اس شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں، پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








