دوسرے ٹیسٹ میں بھی بدترین شکست، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

پاکستان کا افریقی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنا خواب بن گیا، جنوبی افریقا نے مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔

کیا واقعی شام میں اعلیٰ ایرانی کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہے؟

فالو آن کے بعد دوسری اننگزمیں پاکستانی بیٹرز نے رنز تو بنائے لیکن میچ نہ بچاسکے، چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 478 رنز بناسکی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا۔

اس طرح جنوبی افریقا نے 58 رنز کا معمولی ہدف باآسانی حاصل کیا، افریقی سرزمین پر پاکستان مسلسل نواں ٹیسٹ میچ ہار گیا۔

Related Posts