کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑیوں کو 136رنز پر پویلین بھیج دیا، مہمان ٹیم نے 164 رنز بنالئے۔
کراچی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگ کا آغاز کیا، ڈین ایلگر 58 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم 13 بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔
23 رنز بنانے والے فاف ڈوپلیسی کو یاسر شاہ نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر عمران بٹ کو کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ریسی وینڈرڈوسن کو بابر اعظم نے 17رنزپررن آؤٹ کیا۔
پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقہ نے 48 اوورز کے اختتام پر 164 رنز بنا لئے ہیں اور پروٹیز کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔