جنوبی کوریا کے مقبول ڈرامے ونچینزو کے معروف اداکار سونگ جونگ نے برطانیہ کی ایک خاتون کے ساتھ تعلق میں ہونے کی تصدیق کردی۔
حال ہی میں اداکار کا ڈرامہ ریبون رِچ ختم ہوا ہے جس کو ناظرین و سامعین نے کافی پسند کیا تھا، ڈرامے کی آخری قسط کل نشر ہوئی تھی جس کے بعد فوراََ بعد اداکار کی ایجنسی نے اُن کے برطانوی خاتون کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کردی۔
ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکار سونگ جونگ ایک خاتون کے ساتھ تعلق میں ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کسی بھی میڈیا ادارے کی طرف سے کوئی اور قیاس آرائی نہیں کی جائے۔
قبل ازیں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ سونگ جونگ نے سنگاپور میں ہونے والی میڈیا کانفرنس کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو ڈرامے کے اسٹاف سے ملوایا تھا۔ ایسا بتایا جاتا ہے کہ اُن کی برطاونی خاتون کے ساتھ ملاقات ایک قریبی دوست کے ذریعے سے ہوئی تھی۔
’پسوڑی‘ یوٹیوب کے گلوبل ٹاپ میوزک ویڈیوز میں جگہ بنانے میں کامیاب
خیال رہے کہ اداکار سونگ جونگ نے مشہور ڈرامہ سیریل ونچینزو میں بھی کام کیا تھا جو کہ اب بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آتا رہتا ہے۔ ڈرامہ 2021 میں نیٹ فلکس پر نشر ہوا تھا، جس کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں جس کا اندازہ ڈرامے کی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے لگایا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








