سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دے دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی وفد کے اراکین کے علاوہ سعودی مجلس شوری کونسل کے چیئر مین اور سعودی عرب کے خارجہ امور کی وزیر بھی موجود تھے۔
شاہی محل پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی محل آمد پر اسپیکر اور وفد کے اراکین کا پر تپاک استقبال کیا۔ وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کو حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دیا۔
انہوں نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے نا صرف دونوں ممالک کی پارلیمانوں تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین یکجہتی اور ہم آہنگی کو تقویت حاصل ہو گی۔
اسپیکر نے سعودی عرب میں اْن کی اور اْن کی وفد کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی طرف سے اْن کے لیے نیگ خواہشات پیغام پہنچایا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








