اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، پاکستان کے عثمان قمر نے گولڈ میڈل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، پاکستان کے عثمان قمر نے گولڈ میڈل جیت لیا
اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، پاکستان کے عثمان قمر نے گولڈ میڈل جیت لیا

برلن:پاکستان کے عثمان قمرنے16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، عثمان قمر نے 5 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

عثمان قمر نے پہلی مرتبہ ورلڈ گیمزمیں حصہ لیا ہے،گولڈ میڈل جیتنے کے بعد عثمان قمر کاکہنا تھا کہ ورلڈ گیمز کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور مجھے امید تھی کہ میں وکٹری اسٹینڈ تک ضرور پہنچوں گا مگرگولڈ میڈل جیتنا ایک خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی کاشکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا میں اپنی ہیڈ کوچ ماہم طارق اور اسپیشل اولمپک پاکستان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میری ٹریننگ میں میری بہت مدد کی۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عثمان قمر کامزید کہنا تھا کہ 2016 سے سائیکلنگ کررہا ہوں ورلڈ گیمز کیلئے دو کیمپس اٹینڈ کئے تھے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو نا انصافی قرار دیدیا

عثمان کی ہیڈ کوچ ماہم طارق نے کہا کہ عثمان کی ورلڈ گیمز میں شرکت آخری لمحات میں ہوئی اور قومی دستے کی روانگی سے صرف ایک دن قبل عثمان کا ویزا لگاتھا مجھے امید کہ ہے عثمان مزید ریسز میں بھی اپنی اس پرفارمنس کو جاری رکھے گا۔

Related Posts