نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی سسپنس سے بھرپور 5 مجرمانہ کہانیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی سسپنس سے بھرپور 5 مجرمانہ کہانیاں
نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی سسپنس سے بھرپور 5 مجرمانہ کہانیاں

موجودہ دور میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دیکھی جانےوالی سسپنس سے بھرپور مجرمانہ کہانیاں سامعین و ناظرین کو بے حد پسند ہیں جو بنی نوع انسان کو جاننا اورسمجھنا چاہتے ہیں۔

پیچیدہ کہانیوں پر مبنی جرائم کی نیٹ فلکس سیریز دیکھنے والوں میں گتھیاں سلجھانے کا شوق پایا جاتا ہے جو خطرے کے نشان میں ذہنی سکون تلاش کرتے ہیں۔ نیٹ فلکس پر جرائم سے متعلق ایسی ہی 5 کہانیوں کی فہرست پیشِ خدمت ہے۔

منی ہیسٹ

Money Heist 5 trailer out. Lisbon takes charge as Professor is captive. Thrilling season - Binge Watch News
فوٹو: انڈیا ٹوڈے 

پہلے پہل 2017 میں ریلیز کی گئی نیٹ فلکس سیریز منی ہیسٹ کو جرائم پر مبنی ایسی کہانی سمجھا جاتا ہے جس کا ناظرین سب سے زیادہ انتظار کرتے ہیں جس کے 5 حصے ہیں۔ اس میں 8 ڈکیتوں کی کہانی ہے جو شہروں کے نام کوڈز میں استعمال کرتے ہیں۔

اس کا مقصد اسپین کے رائل منٹ (کرنسی نوٹ چھاپنے کے مقام) میں گھس کر بڑی ڈکیتی کرنا ہے۔ نیٹ فلکس سیریز میں پولیس اور 8 ڈاکوؤں کے مابین چوہے بلی کا کھیل دکھا کر سسپنس پیدا کیا گیا ہے جسے عوام کی بڑی تعداد نے بہت پسند کیا۔

دی اِر ریگولیٹرز 

The trailer for Netflix's The Irregulars paints a supernatural picture of Sherlock Holmes' London - The Verge
فوٹو: دی ورج 

برطانیہ کے پس منظر میں تحریر کیا گیا کرائم ڈراما دی اِر ریگولرز رواں برس ہی ریلیز ہوا جس میں کمسن لڑکے لندن کی گلیوں میں رہائش پذیردکھائے گئے ہیں جو جان واٹسن کیلئے کام کرتے ہیں اور مافوق الفطرت جرائم کی گتھیاں سلجھاتے ہیں۔

مجموعی طور پر 8 اقساط پر مشتمل سیریز میں جوان العمر لڑکوں کو مافوق الفطرت واقعات میں محو اور مجرموں تک پہنچنے کیلئے پیچ در پیچ مسائل سلجھاتے دکھایا گیا ہے جو برطانیہ کے شہر لندن میں مختلف اوقات میں رونما ہوتے ہیں۔

ہو کِلڈ سارا؟

Who Killed Sara? (TV Series 2021– ) - IMDb
فوٹو: آئی ایم ڈی بی

رواں برس ریلیز کی گئی نیٹ فلکس سیریز ہو کلڈ سارا (سارا کو کس نے قتل کیا؟) میکسیکو کے پس منظر میں تحریر کی گئی ہے جس میں ایک بھائی پر بہن کے قتل کا الزام ہے جو اس نے نہیں کیا، پھر وہ اس کا الزام لگانے والے اہلِ خانہ سے بدلہ لیتا ہے۔

دہلی کرائم

Delhi Crime (TV Series 2019– ) - IMDb
فوٹو: آئی ایم ڈی بی

ماضی میں 2012 میں بھارت میں پیش آنے والے سچے واقعے سے ماخوذ کہانی دہلی کرائم جس واقعے پر مبنی ہے اس میں 2012 میں ایک لڑکی کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ نیٹ فلکس سیریز میں مجرموں کو پکڑنے کیلئے پولیس کا طریقۂ تفتیش دکھایا گیا ہے۔

کرائم اسٹوریز، انڈیا ڈیٹیکٹوز

Crime Stories India Detectives 2021 S01 Hindi Complete NF Original Web Series 720p HDRip 1.26GB Download
فوٹو: 9ایکس موویز

بھارتی ریاست بنگلور میں حقیقی واقعات پر مبنی کیسز کا احاطہ کرتی ہوئی نیٹ فلکس سیریز کرائم اسٹوریز 5 اقساط پر محیط ہے۔ اس میں ایک ماں کے ہاتھوں بیٹی کا قتل اور اس پر کی جانے والی تفتیش دکھائی گئی ہے جو بھارت کی تاریخ کا منفرد کیس تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: منشیات کا استعمال تباہ کن ہے۔فہد مصطفیٰ کا شاہ رخ خان کیلئے پیغام

Related Posts