آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے جس کا مرکزی خیال امیر بن کر جینے سے ماخوذ ہے۔
اسکوئڈ گیم کے منتظمین بظاہر سادہ ترین کھیل میں حصہ لے کر جیتنے کا ٹاسک دیتے ہیں جسے ہارنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو گولیاں مار کر یا پھر کھائی میں گرا کر ہلاک کردیا جاتا ہے۔ نئے سیزن کی واپسی کے ساتھ ہی اسکوئڈ گیم کے خطرناک کھیل واپس آگئے۔
بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا کہنا ہے کہ اس بار کہانی میں ایک بڑا مور آیا ہے جس میں لی جنگ جے کے کردار سیونگ گی ہون کی اسکوئڈ گیم میں واپسی دکھائی گئی ہے جو تمام کھیلوں کو مکمل طور پر ختم کردینا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے اسکوئڈ گیم کے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ گی ہون نئے کھلاڑیوں کے ہمراہ ریڈ لائٹ گرین لائٹ کھیلتے ہیں لیکن ان کی رہنمائی کے باوجود مزید لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔ پہلے سیزن کے اختتام پر گی ہون جیت گئے لیکن دوستوں کی موت نے ان کا ضمیر جھنجھوڑ دیا تھا۔
نئے سیزن میں اسکوئڈ گیم کے شرکاء کو کھیل چھوڑنے کا اختیار بھی حاصل ہے تاہم گی ہون کی کوششوں کے باوجود کم ہی لوگ اس راہ کا انتخاب کرتے ہیں، کھیلوں کے منتظمین گی ہون کے ارادوں سے آگاہ ہیں اور اس کے بغاوت کے منصوبوں پر بھی ان کی گہری نظر ہے۔
یاد رہے کہ آج سے 3 سال قبل اسکوئڈ گیم کے پہلے سیزن نے عالمی شہرت حاصل کی جس کے مقبولیت کے سبب نیٹ فلکس نے ایک رئیلٹی شو بھی منعقد کیا تھا۔ شو کے تخلیق کار کا کہنا ہے کہ اس بار اسکوئڈ گیم میں زیادہ کردار ہوں گے اور اسے 26 دسمبر سے نشر کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








