ورلڈکپ: سری لنکا نے انگلینڈ کو 156رنز پر ڈھیر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈکپ: سری لنکا نے انگلینڈ کو 156رنز پر ڈھیر کردیا

سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پوری ٹیم کو صرف 156 رنز پر آؤٹ کردیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، مگر سری لنکا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے انگلینڈ کے بلے باز وں کی ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے، بیٹنگ کیلیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کیلیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

لنکن کپتان کوشال مینڈس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم صرف 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم بین اسٹوکس نے بڑے اسکور کی تھوڑی امید دلائی پر وہ بھی 43 رنز بناکرچلتے بنے۔

پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، مکی آرتھر پُر امید

جونی بیئراسٹو 30، ڈیوڈ ملان 28، جو روٹ 3، کپتان بٹلر 8، لیونگ اسٹن 1، معین علی 15، کرس ووکس صفر، عادل رشید 2، مارک ووڈ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ولی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Posts