پاک سری لنکن ٹیسٹ سیریز ،ملکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

cricket coach
پاک سری لنکن ٹیسٹ سیریز ،ملکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد :قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں :کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں، شعیب اختر

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Related Posts