سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی
سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی اور ایشیا کپ کا فاتح بن گیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

58 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی، اس کے باوجود بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز کا بڑا اسکور کرلیا۔

مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا کا نسیم شاہ کے ساتھ شیئرکی گئی ویڈیو پر رد عمل سامنے آگیا

قومی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا متاثر کن آغاز فراہم نہ کیا جاسکا، کپتان بابر اعظم آج پھر 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان کوئی رن نہ بنا سکے۔

Related Posts