سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہراکر سپر 8 میں جگہ بنالی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کا اسکور ایک موقع پر 104 رنز تک پہنچ چکا تھا لیکن اس کے بعد اس کی وکٹیں گرتی رہیں جس سے ٹیم کا اسکور 181 تک محدود رہا۔
سری لنکا کی جانب سے دوشن ہیمنتا نے 37 رنز دے کر 3 اور دشمنتھا چمیرا نے 36 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹراوِس ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنا کر نصف سینچریاں اسکور کیں تاہم ٹیم کا جس طرح کا آغاز رہا اس لحاظ سے اس نے کم از کم 30 رنز کم اسکور کیے۔
اس شکست کے بعد آسٹریلیا مقابلے سے باہر ہوگئی کیوں کہ اس کو گزشتہ میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








