لاہور: سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ افغان ٹیم فیلڈنگ کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے میدان میں اترنے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان دسن شناکا اور افغان کپتان حشمت اللہ شہیدی کے مابین ایشیا کپ میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ کا ٹاس ہوا جو سری لنکن کپتان نے جیت لیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ویمن ٹیم کا کلین سوئپ
سری لنکن کپتان دسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ اب تک دونوں ٹیموں نے ایشیا کپ کا ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں سری لنکا کو کامیابی نصیب ہوئی۔
دوسری جانب افغان ٹیم بنگلہ دیش سے طویل مارجن سے شکست کھا چکی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی افغان ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سری لنکن ٹیم میں پتھن نسانکا، ڈیمتھ کرونارتنے، سدیرا سماراوکرما، چرتھ اسالانکا، دھننجے ڈی سلوا، کپتان دسن شناکا ، دنتھ ولالجی، مہیش ٹھیکشنا، کسن رجیتھا اور متھیشا شامل ہیں۔
دوسری جانب افغان ٹیم میں وکٹ کیپر رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، کپتان حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








