پاکستان محفوظ ملک ہے، سیکورٹی بھی بہت اچھی ہے، کپتان سری لنکن ٹیم

تازہ ترین

تازہ ترین

Dimuth Karunaratne

کراچی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہاہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور سیکورٹی بھی بہت اچھی ہے، یہاں ہمیں گھر جیسا ماحول ملا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہاکہ پہلے 2دن اچھا کھیلا پھر ہم اچھا کھیل پیش نہ کرسکے۔

مزید پڑھیں:کراچی: سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست، پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

پاکستان ٹیم سے عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ہمیں معلوم تھا کہ انہیں رنز کی بھوک تھی۔انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کھیلنے یہاں آئیں۔

نسیم شاہ کم عمری میں بھی بہت میچور بائولنگ کررہا تھا، بابراعظم بہت زبردست کرکٹر ہے، عابد علی بہت محنتی ہے، محنت اس کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔کرونارتنے نے کہاکہ ہمارے کرکٹرز میں تجربے کی کمی رہی، ٹیسٹ صبر وتحمل کا کھیل ہے۔

Related Posts