کیا شاہ رخ خان ”دی کنگ“ میں سہانا خان کے بالمقابل اداکاری کریں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان اور سہانا خان
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ”دی کنگ“ میں اپنی صاحبزادی سہانا خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے نئی فلم ”دی کنگ“ کیلئے کمر کس لی جو سہانا خان کی ایکشن فلم ہوگی۔ اس سے قبل یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کی فلم میں مہمان اداکار کا رول ادا کریں گے تاکہ سہانا خان کھل کر اداکاری کے جوہر دکھا سکیں۔

تاہم سجائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم ”دی کنگ“ میں شاہ رخ خان اپنی پرانی فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نگرانی میں ایکشن سیکوئنس کریں گے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ”دی کنگ“ کا بجٹ 200کروڑ رکھا گیا ہے۔

نوے کی دہائی میں متعدد کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے شاہ رخ خان سہانا خان کی فلم دی کنگ میں بیٹی کے مینٹور کا کردار نبھائیں گے جبکہ یہ فلم جو اس وقت پری پروڈکشن میں ہے ، رواں برس اپنی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد آئندہ برس 2025 میں دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔

گزشتہ برس آرکائیوز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان فلمی دنیا میں پہلی بار دی کنگ جیسی فلم کے ذریعے جلوہ گر ہوں گی جس کا فلم بینوں کو شدت سے انتظار ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا جب شاہ رخ خان اور سہانا خان کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Related Posts